حکومت صحت کے شعبے میں جدت اور ریسرچ کے فرو غ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی ،وفاقی وزیر کا کانفرنس سے خطاب
لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی ہی قومی ترقی کی ضامن ہے،حکومت صحت کے شعبے میں جدت اور ریسرچ کے فرو غ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ پاکستان صحت کے شعبے میں خود کفیل بن سکے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے امیر الدین میڈیکل کالج میں ریسرچ اینڈ ایجوکیشن 2026 کانفرنس سے بذریعہ ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں ملک بھر اور بیرونِ ملک سے طبی ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وفاقی وز یر نے کہا کہ ایک مثالی ہیلتھ پروفیشنل بننے کیلئے پیشہ ورانہ لگن، محنت اور جدید ریسرچ سے خود کو ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے، حکومت صحت کے شعبے میں جدت اور ریسرچ کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ پاکستان صحت کے شعبے میں خود کفیل بن سکے، جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی ہی قومی ترقی کی ضامن ہے، ڈاکٹرز کو بین الاقوامی ریسرچ اور ٹیکنالوجی سے جوڑ کر ہی ہم عالمی سطح پر اپنا مقام بہتر بنا سکتے ہیں کیونکہ طب کا مستقبل ریسرچ اور جدید تدریسی طریقوں سے وابستہ ہے۔