سی پیک نے پاکستان کے انفرا سٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں موجود رکاوٹوں کو دور کیا
پاکستان 2026 میں اپنا پہلا خلاباز چینی خلائی سٹیشن پر بھیجنے کے لئے تیار ہے:وفاقی وزیر
بیجنگ (آئی این پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے ٹیکنالوجی میں حیرت انگیز انوویشن کا مقابلہ کرنے کے لئے اڑان پاکستان کے تحت انسانی وسائل کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کا حصول ہماری ترجیح ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے بیجنگ میں چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی اور چین کی خلائی ایجنسی کے چیئرمین مسٹر شان زونگڈے سے ملاقات کی۔ملاقات میں جوہری توانائی اور خلائی تحقیق میں تعاون کو ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر احسن اقبال نے اقوام کہا کہ سی پیک نے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں موجود رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون مسلسل ترقی کر رہا ہے۔کے-2 کے-3 اور سی-5 نیوکلئر پاور پلانٹس اس تعاون کی روشن مثالیں ہیں۔ پاکستان 2026 میں اپنا پہلا خلاباز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کے لیے تیار ہے