جسٹس جمال خان مندو خیل کی صدارت میں اجلاس‘ حتمی منظوری کیلئے معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیا
اسلام آباد (آئی این پی)ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کا معاملے پر سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندو خیل نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔کمیٹی نے رولز کی منظوری دے کر حتمی منظوری کے لیے معاملہ جوڈیشل کمیشن کو ارسال کر دیا، 32 رکنی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 21 دسمبر کو حتمی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، اٹارنی جنرل نے شرکت کی، اجلاس میں بیرسٹر علی ظفر اور فاروق ایچ نائیک اور ممبر پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی شریک ہوئے۔