بھارت کا رویہ موثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے آصف زرداری

باہمی احترام اور تعاون سے خطہ زیادہ پرامن اور خوشحال ہوسکتا ہے، پاکستان جامع تعاون پر مبنی علاقائی نظام کیلئے پرعزم ہے:صدر کا سارک چارٹر ڈے کی 40 ویں سالگرہ پر  پیغام 
اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے  بھارت کا رویہ موثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے، باہمی احترام اور تعاون سے خطہ زیادہ پرامن اور خوشحال ہوسکتا ہے ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے سارک چارٹر ڈے کی 40 ویں سالگرہ پر پیغام میں میں کیا ، صدر مملکت آصف زرداری نے جنوبی ایشیائی ممالک کے عوام و حکومتوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسلام آباد نے چوتھے اور 12 ویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی، 2016 میں 19 واں اجلاس بھارت کی عدم شرکت کے باعث ملتوی ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، بھارت کا رویہ مثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے، خطے کی ترقی اور امن غیر ضروری طور پر تعطل کا شکار ہے، سارک کے متبادل نئے علاقائی فریم ورک پر غور بڑھ رہا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ایران اور چین کی شمولیت سے علاقائی رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا،