مشرقی ہمسایہ، خوارج ترقی کے راہ میں کانٹا بننا چاہتے ہیں ‘ دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  ہمارا مشرقی ہمسایہ اور خوارج پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے راستے میں کانٹا بننا چاہتے ہیں لیکن ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان نے اپنے دشمن کو ذلت آمیز شکست دی، ہمارے مشرقی ہمسایہ اور دیگر خوارج مل کر پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے راستے میں کانٹا بننا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا ایران میں جو کشیدگی چل رہی تھی، اس حوالے سے پاکستان نے برادرانہ کردار ادا کیا