لاہور(آئی این پی ) جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر کرنے کے حوالے سے دھرنے چوتھے روز بھی جاری رہے ۔ لاہور میں دھرنے کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر نے جارہے ہیں تمام پاکستانی اپنے حقوق کے لیے دھرنوں میں شرکت کریں۔ پاکستانی عوام آج حکومتی پالیسیوں سے مایوس ہیں، ریاست اور عوام میں فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہے۔ آج زراعت، صنعت اور تجارت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔