جماعت اسلامی کےچاروں صوبوں میں دھرنے

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا چاروں صوبوں میں احتجاج،پنجاب کے نوجوانوں سے کہتا ہوں نکلو اور اپنے حق کے لیے ڈٹ جاؤ، ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں:امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان
لاہور،کراچی(سپیشل رپورٹرمانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے تحت پیٹرولیم لیوی کم نہ کرنے پر آج ملک بھر میں چار مقامات پر دھرنے جاری ہیں، کراچی میں جماعت اسلامی کا مارچ گورنر ہاؤس تک پہنچ گیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ تاریخی مارچ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور کے باہر دھرنا دیا۔ پنجاب کے نوجوانوں سے کہتا ہوں نکلو اور اپنے حق کے لیے ڈٹ جاؤ، ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں، ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمارے مطالبات واضح ہیں، بھتہ لیوی ختم کرو، پٹرول کی قیمت کم کرو۔انہوں نے کہا کہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں گورنر ہاؤسز پر بھی عوام کا سمندر اْمڈے گا۔ پورا پاکستان ان دھرنوں کی پشت پر کھڑا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔پیٹرولیم لیوی کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ گورنر ہاؤس کراچی پہنچ گیا، پولیس نے گورنر ہاؤس سے قبل ہی کنٹینر لگا کر راستہ روکا ہوا ہے، گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی اہلکاروں کی بھاری نفری موجود ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں دھرنے کا 15 روز کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کے باعث گورنر ہاو?س کو جانے والے راستے عام ٹریفک کے لیے بند کرتے ہوئے شاہراہوں پر کنٹینر لگا دیے ہیں۔ میٹروپول، پی ا?ئی ڈی سی ودیگر شاہراہوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں اور اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔کارکنان کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے اور پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے پولیس نے مزاکرات کیے اور کنٹینر ہٹانے کی درخواست کی، جماعت اسلامی کے کارکنان گورنر ہاؤس کے باہر سڑک پر بیٹھ گئیامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کی جس کے بعد مارچ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ریلی کے شرکاء￿  اور پولیس آمنے سامنے ا?گئے، شرکاء￿  نے نعرے بازی کی،۔ پولیس، آر آر ایف کمانڈوز اور لیڈی پولیس گورنر ہاؤس کے اطراف موجود رہے