طلبا اساتذہ اور وزیٹرز کو کوڑاٹھکانے لگانے کیلئے رنگوں سے رہنمائی دینے کی ہدایت
لاہور (آئی این پی)پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں کوڑے دان کی تنصیب لازمی قرار دے دی ،گرین کوڑیدان بائیوڈیگریڈیبل ،آرگینک ویسٹ کیلئے مختص کئے گئے،بلیو بن، ری سائیکلیبل ویسٹ کاغذ، پلاسٹک، دھات، شیشہ کیلئے مخصوص کئے گئے،بلیک یا گرے بن، نان ری سائیکلیبل ویسٹ کیلئے استعمال ہونگے۔طلبا۔اساتذہ اور وزیٹرز کو کوڑاٹھکانے لگانے کیلئے رنگوں سے رہنمائی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ای پی اے پنجاب کی ٹیمیں اداروں میں ویسٹ سیگریگیشن کی مانیٹرنگ کریں گی،ویسٹ سیگریگیشن پر عملدرآمد پر اداروں کو سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا جوماحولیاتی پائیداری میں ادارے کی شراکت کا اعتراف ہوگا۔