دبئی میں روسی جوڑے کا قتل، لاشوں کے ٹکڑے ریگستان اور کوڑے دان میں پھینک دئیے

دبئی(آئی این پی )دبئی  میں روسی کرپٹو جوڑے کو قتل کرکے لاشوں کے ٹکڑے ریگستان اور کوڑے دان میں پھینک دئیے گئے۔روسی میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے پہاڑی علاقے حتہ میں روسی جوڑے کا بہیمانہ قتل  کیا گیا جس کے بعد  جوڑے کی لاشوں کے  ٹکڑوں کو ریگستان اور کوڑے دان میں پھینک دیا گیا۔روسی میڈیا  کے مطابق   قتل کیے جانے والے رومان نوواک اور ان کی  اہلیہ اینا جعلی سرمایہ کاروں  کے جال میں پھنسے، روسی جوڑا دبئی کے علاقے حتہ کے قریب ملاقات کیلئے گیا تھا تاہم  واپس نہ لوٹا، اغوا کاروں نے کرپٹو والٹ تک رسائی نہ ملنے پر جوڑے کو قتل کردیا