قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈرنامزد ۔سینیٹ میں اعظم سواتی فیورٹ
بانی پی ٹی آئی کی نااہل ارکان کے اہلخانہ کو پارٹی ٹکٹ کیلئے ترجیح دینے کی ہدایت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے منگل کو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں پارٹی قیادت کو پیغام بھیجا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمودخان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرے اور اسکے لئے ضروری قانونی کارروائی بھی کی جائے، عمران خان نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی بھی توثیق کردی اور پارٹی کو ملک تمام ضمنی انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کی اجاز ت بھی دے دی ، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے نااہل قرار د ئیے گئے ار کان اسمبلی کے اہلخانہ کو ٹکٹ کیلئے ترجیح دینے کی بھی ہدایت کی ہے،تاہم سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق مزید مشاورت کے ہدایت بھی ہے،ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے سینیٹر اعظم سواتی ہاٹ فیورٹ ہیں،تاہم مشاورت کے بعد باقاعدہ طور پر نام تجویز اور پھر منظوری لی جائے گی،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوگا ، محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری سے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کی نامزدگی میں بھی پیش رفت کا امکان ہے۔