سیکرٹری انویسٹمنٹ بورڈ کا گوشت برآمدکی اجازت پرسفارشات کیلئے چیف سیکرٹری کو خط
لاہور (کرائم رپورٹر )گدھوں کا گوشت برآمد کرنے کا معاملہ،ایوان وزیر اعظم نے پنجاب حکومت سے سفارشات طلب کر لیں۔سیکرٹریبورڈ آف انویسٹمنٹ رائے محمود نے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا ،گدھوں کے ذبح خانے بنانے اور گوشت برآمد ریگولر کرنے کی اجازت پر سفارشات طلب کر لی گئیں،خط کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی نے گوادر میں ویٹرنری کی اجازت دی ہوئی ہے۔گدھوں کے ذبح خانوں کیلئے گوادر میں فری زون دیا گیا ہے،گدھے ذبح کرنے کی اجازت چین کیساتھ تجارتی معاہدہ پروٹوکول پر دی گئی ،ملک میں گدھے ذبح کرنے اور گوشت کی فروخت باریشکایات ملیں،گوادر کے علاوہ دیگر علاقوں میں گدھوں کے ذبح خانے فعال کرنے کیلئے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔گدھوں کے گوشت کی ایکسپورٹ سے زرمبادلہ زخائر میں اضافہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق چین پاکستان سے گدھوں کے گوشت کی ایکسپورٹ کا خواں ہے۔