سنگل فیز خراب میٹرز 1 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ گئے

خراب میٹرز پر صارفین کو کئی گنا اضافی بلز بھجوائے جانے لگے: ذرائع
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں خراب میٹرز کی بروقت تبدیلی خواب بن گیا۔ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن میں سنگل فیز خراب میٹرز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ، ہزاروں خراب میٹرز گزشتہ 4 ماہ سے تبدیل نہیں ہو سکے، خراب میٹرز پر صارفین کو کئی گنا اضافی بلز بھجوائے جانے لگے۔ذرائع نے مزید بتایا خراب میٹرز پر ایوریج بلنگ کے ساتھ بریک اپ یونٹس اور بل ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھی صارفین کو جھٹکا لگایا جانے لگا، خراب میٹرز پر چار ماہ سے ہائی کنزمشنز ایوریج چارج کی جا رہی ہے، لیسکو کے پاس میٹرز کی شدید کمی کے باعث خراب میٹرز تبدیل نہیں ہو سکے۔ذرائع کے مطابق 33 ہزار سے زائد صارفین نیو کنکشنز کے ڈیمانڈ نوٹسز ادا کرنے کے باوجود میٹرز سے محروم ہیں۔