افسروں کو تعینات کیا نہ کوئی اسائمنٹ ملی۔ماہانہ پانچ کروڑ تنخواہوں کی مد میں دیا جا رہا
لاہور(خصوصی رپورٹ) چار سو سے پانچ سو افسروں کو تعینات کیا نہ کوئی اسائمنٹ ملی۔ماہانہ پانچ کروڑ تنخواہوں کی مد میں دیا جا رہا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹیز سے افسران کو ہٹایا مگر تعیناتی نہ کی۔سرکاری خزانے کو ماہانہ کروڑوں کا نقصان ہونے لگا۔نئی تعیناتی کے لیے محکمہ میں سفارشات کی بھی بھرمار شروع ہوچکی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ من پسند تعیناتی کے لیے مبینہ طور پر افسروں نے رشوت بھی مانگنا شروع کردی۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سکول سربراہان کی ہزاروں پوسٹوں پر ریگولر افسر موجود نہیں۔ فوری ان افسران کو تعینات کیا جائے۔