پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی بلندیاں، 100 انڈیکس 150 ہزار پوائنٹس سے اوپر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی بلندیاں، 100 انڈیکس 150 ہزار پوائنٹس سے اوپر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اگست کے مہینے کے دوران ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جب مارکیٹ کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں 575 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار 346 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو کہ ایک نئی تاریخی بلندی ہے۔ آج کے دوران انڈیکس ایک وقت میں 1 لاکھ 50 ہزار 388 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔گزشتہ روز کاروباری سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ آج کی تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کر دیا۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ غیر معمولی تیزی حکومتی معاشی پالیسیوں، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور عالمی مارکیٹ کے مثبت رجحانات کا نتیجہ ہے۔