ویب ڈیسک: سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1,65,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔اعداد و شمار کے مطابق، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ بلند ترین سطح 1,65,115 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1,63,847 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تیزی کی وجوہات
سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد
معاشی اشاریوں میں بہتری
آئندہ مالی پالیسی سے متعلق مثبت توقعات