پنجاب پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیاں , 30 ہزار اہلکار, افسران کی ترقی

نئی بھرتیاں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے عہدوں پر کی جائیں گی
سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی بھرتیاں پی پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی:آئی جی
  لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت پولیس فورس کی فلاح اور افرادی قوت میں بہتری کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ 30 ہزار اہلکاروں اور افسران کو ترقی دی جا چکی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق نئی بھرتیاں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے عہدوں پر کی جائیں گی۔ محکمہ پولیس کے مطابق خالی آسامیوں پر بھرتیاں محکمانہ ترقیوں کے بعد کی جائیں گی۔سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے ذریعے ہوں گی۔ رائٹ مینجمنٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت امتحانات لیے جائیں گے اور بھرتی کا عمل لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں مکمل کیا