دیت قتل کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر

دیت کی رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر مقرر کی گئی ہے
  رقم کا اطلاق عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں ہوگا جہاں فریقین رضامند ہوں
 اسلام آباد(یواین پی) وفاقی حکومت نے دیت کی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا جس کا وزارتِ خزانہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وفاقی وزات خرانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے، یہ دیت کی رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی شریعت کے تحت اگر کوئی شخص قتل یا جسمانی نقصان کا مرتکب ہو اور مدعی اس کے خلاف قصاص (بدلے کے طور پر سزا) نہ لینا چاہے تو وہ دیت کے تحت معاوضہ وصول کر سکتا ہے۔ دیت کی رقم ہر سال چاندی کے نرخ کے مطابق طے کی جاتی ہے۔یہ رقم شرعی قوانین کے تحت غیر ارادی قتل یا نقصان کی صورت میں جرمانہ یا مالی معاوضہ کے طور پر دی جاتی ہے۔دیت کی رقم کا تعین چاندی کے وزن 30,630 گرام کی موجودہ مالیت کے مطابق ہوتا ہے، جو ہر سال مہنگائی اور مارکیٹ ریٹ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔اس رقم کا اطلاق عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں ہوگا جہاں فریقین دیت پر رضامند ہوں۔