آئینی اور سرکاری عہدوں کیلئے مینٹل ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے تاکہ صرف موزوں افراد فائز ہوں
بانی معافی مانگ لیتے ہیں تو ایک نیا سسٹم شروع ہو جائے گا جو مستقبل کی سیاست پر اثر انداز ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی): سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کاعارضی طورپرسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا اور ان کے نٹ بولٹ بھی ٹائٹ ہوگئے۔ایک انٹرویو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا عارضی طور پر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے اور ان کے نٹ بولٹ بھی ٹائٹ ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھائی تو نہیں آرہے لیکن اب بھائی بھائی ہوگیا ہے۔سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں آئینی اور سرکاری عہدوں کے لیے مینٹل ٹیسٹ بھی لازمی ہونا چاہیے تاکہ ایسے عہدوں پر صرف موزوں افراد ہی فائز ہوں۔انھوں نے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں کہا کہ اگر وہ معافی مانگ لیتے ہیں تو یہ ایک نیا سسٹم شروع ہو جائے گا جو مستقبل کی سیاست پر اثر انداز ہوگا۔