اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے جس فریق نے کوئی دستاویزات جمع کروانح ہیں آج کروا دے، دستاویزات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔