کشمیری بھائیوں کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں:ترجمان فوج

کشمیری  مسلسل جبربرداشت کر رہے ہیں‘ ناقابل تسخیرجذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:آئی ایس پی آر

راولپنڈی(آن لائن)یوم یکجہتی کشمیرکیموقع پرمسلح افواج نیاپنے پیغام میں مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے  کشمیری عوام کے ناقابل تسخیرجذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیری کئی دہائیوں کے جبرکو برداشت کررہے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کشمیری عوام ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت کو برداشت کررہے ہیں، مسلح افواج پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی ایس پی آرنے بیان میں کہا  کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، پاکستان زندہ باد! کشمیر زندہ باد!