بنیادی حقوق کے مصنوعی ٹھیکیدار بے نقاب کئے جائیں:سرفراز بگٹی

 مصلحت ایک طرف کرکے سچ کوترجیح دینی ہوگی:وزیراعلی بلوچستان کی عرفان صدیقی سے فون پر گفتگو
کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کے مصنوعی ٹھیکیداروں کے چہرے بے نقاب کئے جانے چاہییں، مصلحتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے سچ کو ترجیح دینا ہوگی۔ اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں کی جانے والی تقاریر پر مسلم لیگ(ن)کے نمائندہ سینیٹر عرفان صدیقی کے زوردار ردعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیراعلی نے کہا کہ استاد محترم نے ان لوگوں کو آئینہ دکھا کر پوری قوم کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر دیا ہے۔سینیٹر صدیقی کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب مصلحتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے سچ کو ترجیح دینا ہوگی، ورنہ جھوٹ کا یہ کاروبار چلتا رہے گا