انجنی دھون نے سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ میں کام کرنے کی تصدیق کردی

انجنی دھون نے سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ میں کام کرنے کی تصدیق کردی

بالی ووڈ اداکار ورن دھون کی بھتیجی انجنی دھون نے بالآخر سلمان خان کی آنے والی فلم ’’سکندر‘‘ میں کام کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

 انجنی نے گزشتہ سال ’’بنّی اینڈ فیملی‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔انجنی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کا حقیقت بننا ہے اور وہ ہمیشہ سے ان کی سب سے بڑی مداح رہی ہیں۔ انجنی کا کہنا تھا کہ وہ خاص طور پر ان فلموں کی مداح ہیں جو سلمان خان نے اپنے چچا، فلمساز ڈیوڈ دھون کے ساتھ کی ہیں۔انجنی نے مزید کہا، ’’مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں سلمان خان کے ساتھ کام کر رہی ہوں، یہ ہر دن ایک خواب سا محسوس ہوتا ہے۔‘‘یہ یاد رہے کہ سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم ’’سکندر‘‘ 2025 میں عید پر ریلیز ہوگی، جس کے لیے انجنی دھون پرجوش ہیں۔