آصف زرداری کا 25 سے 30 اپریل تک چین کا اہم سرکاری دورہ

آصف زرداری کا 25 سے 30 اپریل تک چین کا اہم سرکاری دورہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری 25 سے 30 اپریل تک چین کے اہم دورے پر جائیں گے، جس کے دوران وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور دفاعی تعاون کے منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری چین کے شہر چانگ شا اور سانیا سمیت مختلف شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، خطے کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال کے پیش نظر یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔