ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر آج سے 21 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری شنگھائی، چنگڈو اور سنکیانگ کا دورہ کریں گے جہاں وہ چین کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون اور پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے مواقع پر بھی بات کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اس دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ شامل ہوں گے۔