پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کراچی کو دنیا کے دیگر شہروں سے بہتر قرار دینے کے بعد حال ہی میں ترکی کا سفر کیا ہے، جہاں وہ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
شرمیلا فاروقی ایک معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور کراچی کے عوام کی نمائندگی مختلف حیثیتوں میں کرتی آئی ہیں۔ انہوں نے شہرِ قائد کا موازنہ براہِ راست پیرس سے کیا تھا، جس پر محفل میں موجود افراد بھی مسکرا اٹھے تھے۔ان کے شوہر حشام ریاض شیخ اور بیٹا بھی ترکی میں ان کے ہمراہ ہیں، اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس سفر کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔تاہم، سوشل میڈیا صارفین انہیں اس بات پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ کراچی کو دنیا کے بہترین شہر قرار دینے کے فوراً بعد وہ بیرونِ ملک چھٹیاں منانے چلی گئیں۔ایک صارف نے کہا، "وہ پیرس (کراچی) سے استنبول چلی گئی ہیں،" اور دوسرے نے طنزیہ انداز میں لکھا، "کیا وہ پاکستان کے پیرس میں انجوائے نہیں کر رہیں؟"ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، "واپسی پر صفورا آنے کے بعد کراچی میں رکشہ کی سواری ضرور کریں۔"