وفاقی حکومت نالائق، سندھ اس کا بوجھ نہیں اٹھائے گی:شرمیلا فاروقی

وفاقی حکومت نالائق، سندھ اس کا بوجھ نہیں اٹھائے گی:شرمیلا فاروقی

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وفاقی ادارے مثلاً ایف بی آر ٹیکس جمع کرنے میں ناکام ہیں تو اس کا ذمہ دار سندھ حکومت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وفاقی حکومت خسارہ کم کرنا چاہتی ہے تو اس کے لیے ڈسکوز کو پرائیویٹائز کیا جائے اور 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کیے گئے محکموں پر بیٹھ کر 300 ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔شرمیلا فاروقی نے واضح کیا کہ صوبے اپنے وسائل سے اپنے لوگوں کو خدمات دے رہے ہیں اور وفاقی حکومت کسی صوبے سے “خیرات” کے طور پر پیسہ نہیں لے سکتی۔کراچی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکیں بہتر ہو رہی ہیں اور گزشتہ دور کے مقابلے میں آج صورتحال بہت بہتر ہے، حالانکہ ماضی میں بارش کے پانی کے مسائل برقرار تھے۔