وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان دوسرے دور کے مذاکرات کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ریڈ زون میں متعدد سرکاری دفاتر بند اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت محدود کر دی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق، امریکہ کا وفد آج شام اسلام آباد پہنچے گا، جس میں جے ڈی وینس، اسٹیو ٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ ایرانی وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کو ایک “اچھے معاہدے” کی پیش کش کر رہا ہے اور امید ہے کہ ایران اسے قبول کرے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر معاہدہ طے پا گیا، تو وہ خود بھی پاکستان کا دورہ کریں گے، بصورت دیگر امریکہ ایسے اقدامات کرے گا جو 47 سال میں کسی بھی امریکی صدر نے نہیں کیے۔ مذاکرات کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور حساس علاقوں میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔