ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کا حامی ہے، محمد باقر قالیباف

ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کا حامی ہے، محمد باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ خطے میں مشترکہ سیکیورٹی کے قیام سے متعلق چین کی تجویز اسی اصول کے مطابق ہے جس کی ایران طویل عرصے سے وکالت کرتا آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنے مستقبل کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہیے۔ حقیقی اور دیرپا استحکام اسی وقت ممکن ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایسا نیا سیکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے جو خطے کی ضروریات کے مطابق ہو، اور ایران اس مقصد کے لیے تیار ہے۔قالیباف کے مطابق ایران ہمیشہ علاقائی ممالک پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی طاقتوں پر انحصار کم کریں اور باہمی تعاون کے ذریعے اپنے سیکیورٹی انتظامات مضبوط بنائیں۔واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی مشرق وسطیٰ میں نئے سیکیورٹی ڈھانچے کے قیام کے لیے چار نکاتی حکمت عملی پر زور دیا ہے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور دیرپا سیکیورٹی کے قیام کی تجویز پیش کی تھی۔