پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑے فرق سے شکست دی

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑے فرق سے شکست دی

پاکستان سپر لیگ 11 کے میچ نمبر 29 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے آؤٹ کلاس کیا۔

 یہ مقابلہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 256 رنز کا ہدف دیا، مگر کوئٹہ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 137 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بیون جیکب نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ محمد باسط نے تین وکٹیں حاصل کیں۔بابر اعظم نے 52 گیندوں پر سینچری اسکور کی، جس میں انہوں نے چار چھکے اور چھ چوکے لگائے۔ کوئٹہ کے کھلاڑیوں میں شامل تھے کپتان سعود شکیل، شمیل حسین، رلی روسو، حسن نواز، چندیمل، بیون جیکبز، جہانداد خان، ساقب خان، الزاری جوسف، ابرار احمد، اور عثمان طارق۔ پشاور زلمی کا اسکواڈ کپتان بابر اعظم، محمد حارث، مینڈس، آرون ہارڈی، فرحان یوسف، افتخار احمد، مائیکل بریسویل، عبدالسمد، سفیان مقیم، محمد باسط، اور علی رضا شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔