ایرانی مذاکراتی ٹیم پہلے مرحلے میں شامل ارکان پر ہی مشتمل ہوگی: امریکی میڈیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچے گی، ایرانی مذاکراتی ٹیم پہلے مرحلے میں شامل ارکان پر ہی مشتمل ہوگی۔امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی توقع کررہے ہیں کہ بدھ کوجنگ بندی میں توسیع کاعلامتی مشترکہ اعلان ہوگا۔امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ معاملات ٹھیک رہے اور ٹرمپ پاکستان جانے پر راضی ہوئے تو ایرانی صدربھی پاکستان جائیں گے، دونوں صدورپاکستان گئے تو دونوں کا اجلاس ہوگا اور دونون مشترکہ اعلامیے پر دستخط کریں گے۔خیال رہے کہ ایران کی جانب سیباضابطہ طور پر وفد بھیجنے کی تصدیق نہیں کی گئی۔