شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرلی

شاداب خان سی پی ایل میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے تیسرے بائولر بن گئے ہیں، 2026 میں سب سے زیادہ (67) ٹی ٹوئنٹی وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرلی۔شاداب خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کی نمائندگی کرتے ہوئے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔انہوں نے نویں اوور میں کی آخری تین گیندوں پر شمرون ہیٹمایر، مہدی حسن میراز اور کوئینٹین سیمپسن کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔وہ سی پی ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے بائولر بن گئے ہیں۔شاداب خان کی یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک ہیں۔ صرف محمد سمیع ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین ہیٹ ٹرکس کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔اس کے ساتھ ہی شاداب خان نے 2026 میں سب سے زیادہ (67) ٹی ٹوئنٹی وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔