حسن علی کی تباہ کن بولنگ، ہیٹ ٹرک کر لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں حسن علی نے تباہی مچا دی۔حسن علی نے برمنگھم کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈربی شائر کی بیٹنگ لائن تہس نہس کر دی۔ فاسٹ بولر نے ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ چھے بلیباز ٹھکانے لگائے۔اپنے تباہ کن اسپل میں حسن علی نے تین اعشاریہ ایک اوور میں تئیس رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو کامیابی دلوا دی۔