ابوظہبی میں افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ کے تیسرے روز یہ کارنامہ انجام دیا، ملک کے پہلے فاسٹ بائولر کا اعزاز حاصل کرلیا
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کے فاسٹ بائولر حسن محمود نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ملک کے پہلے فاسٹ بائولر کا اعزاز حاصل کرلیا، انہوں نے ابوظہبی میں افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ کے تیسرے روز یہ کارنامہ انجام دیا۔تفصیلات کے مطابق 26 سالہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر حسن محمود نے افغانستان کی پہلی اننگز کے 83ویں اوور میں عصمت عالم کو بولڈ کیا، اگلی گیند پر نئے آنے والے بیٹر قیس احمد کو وکٹ کیپر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔