لاہور(سپورٹس ڈیسک )اسلام آباد ریجن کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی۔قائد اعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں پشاور کے خلاف چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں۔یہ گزشتہ دس سالوں میں ٹورنامنٹ میں پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک کی ہے۔محمد موسیٰ نے وقار احمد، زبیر خان اور عباس علی کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور پاکستان کے بیٹر محمد حارث کو بھی چوتھی گیند پر آؤٹ کیا۔انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں مکمل کیں اور پہلے ہی میچ کو اسلام آباد میں حق میں ڈال دیا۔اسلام آباد ریجن نے ایک اننگز اور 77 رنز سے کامیابی حاصل کی، واضح رہے کہ سیالکوٹ اور کراچی بلیوز نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔