وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آزاد کشمیر کیلئے 15 کلینک آن ویلز روانہ

 خواجہ عمران نذیر نے 15 کلینک آن ویلز اور ضروری ادویات کو آزاد کشمیر کیلئے روانہ کیا
لاہور  (آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 15 کلینک آن ویلز آزاد کشمیر روانہ کر دی گئیں۔پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے 15 کلینک آن ویلز مع ضروری ادویات آزاد کشمیر کے لیے روانہ کردیے، اس موقع پر سیکریٹری صحت و آبادی،  اے ایس ٹیکنیکل و دیگر افسران بھی موجود تھے۔  خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں طبی سہولیات پنجاب کی حدود سے باہر بھی دیگر علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہیں، مریم نواز صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ کشمیر اور پورے پاکستان کی لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام کی جانب سے کلینک آن ویلز سے مستفید ہونے کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا تھا اور مریم نواز کی ہدایت تھی کلینک آن ویلز منصوبے کے ثمرات دیگر صوبوں تک بھی پہنچائے جائیں۔