پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے 6رویہ منصوبہ15دسمبر تک مکمل کیا جائے، عبدالعلیم خان

نئی شاہراہیں جدید لائٹس سے مزین ،سرکاری فنڈز کے ایک ایک پیسے کا حساب رکھا جائے:وفاقی وزیر 
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعللیم خان نیپنڈی بھٹیاں فیصل آباد ایم فورکو چھ لین کرنے کا منصوبہ پندرہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر  مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اجلاس میں این ایچ اے سینٹرل ریجن کے موٹرویز اور ہائی ویز کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا،وفاقی وزیر مواصلات نے پنڈی بھٹیاں فیصل آباد ایم فور کو چار سے چھ لین کرنے کا منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔لودھراں ملتان ایکسپریس وے کی تعمیر تیز کرنے،جی ٹی روڈ این فائیو پر لالہ موسی بائی پاس اور دریائے ستلج پر بابا فرید برج کی بحالی کیمنصوبوں پر بھی کام آگے بڑھانے کا فیصلہ کیاگیاجبکہ جنوبی پنجاب میں لیہ اورتونسہ پلوں کو شاہراہوں سے منسلک کیاجائے گا،قومی شاہراہ این فائیو پرپھول نگرانٹرچینج کی تعمیر اوردیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق چیئرمین این ایچ اے کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی