پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرار کی بھرتی کا اشتہار اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرار کی بھرتی کے لیے جاری اشتہار کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے رجسٹرار کی تعیناتی کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے حتمی احکامات جاری کرنے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے انجینئر خادم حسین کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق رجسٹرار کی تعیناتی کے لیے جاری اشتہار 23 اگست 2026 کو جاری کیا گیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پی ای سی کے ملازمین کے تقرری، ترقی اور تبادلے کے قواعد 2020 رجسٹرار کی تعیناتی کے لیے اہلیت مقرر کرتے ہیں۔وکیل درخواست گزار کے مطابق قواعد کے تحت سینئر ایڈیشنل رجسٹرار کی دستیابی کی صورت میں اہل سینئر افسران میں سے کم از کم 3 نام سلیکشن بورڈ نے تجویز کرنے ہیں