سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے: وزارت خارجہ

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، خواہ اس کے محرکات یا جواز کچھ بھی ہوں۔