سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں حالیہ پاک سعودی دفاعی معاہدے پر بات چیت کی گئی۔
سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے حالیہ دفاعی تعاون کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس معاہدے کے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔دونوں رہنماؤں نے اس کے علاوہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں اور خطے کے اہم سیاسی و سیکورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات کے دوران علاقائی استحکام اور امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رابطہ خطے میں بڑھتی ہوئی سفارتی حرکیات اور پاکستان کے دفاعی تعلقات کے عالمی اور علاقائی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔