پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات، سکیورٹی اور تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات، سکیورٹی اور تعاون پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات کی، جس میں سکیورٹی امور، تعاون کو مضبوط بنانے، اور برمی مسلمانوں کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سعودی وزیر داخلہ نے برمی مسلمانوں کے ایشو کے حل پر پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور پولیس و پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا۔پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ورکنگ گروپ کی اگلے ماہ ملاقات طے پائی گئی، اور محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے۔ اس موقع پر اعلی حکام اور سفارتکار بھی موجود تھے۔