سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللّٰہ کو ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے کال موصول ہوئی، جس میں دونوں فریقین نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بات کی۔ مذاکرات میں باہمی تعاون، تحمل اور امن قائم رکھنے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔اس دوران سعودی عرب میں برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں عالمی اور خطے کے حالات پر بھی گفتگو ہوئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس قسم کے رابطے تناؤ کو کم کرنے اور سفارتی چینل کو فعال رکھنے کے لیے اہم ہیں، خاص طور پر خلیج اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں۔