لندن: برطانیہ کی معروف ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ بحال کر رہی ہے۔
ایئرلائن آئندہ ماہ اکتوبر سے لندن سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے برطانوی ایئرلائن کو پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ ورجن اٹلانٹک اپنے آپریشن میں سعودی عرب کے شہر ریاض کو بھی شامل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس سے پاکستان اور یورپ کے درمیان فضائی رابطے میں مزید سہولت پیدا ہوگی۔واضح رہے کہ ورجن اٹلانٹک نے 2023 میں پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بند کر دی تھیں، لیکن اب دوبارہ کاروباری اور مسافروں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی خدمات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔