خاتون بازیابی بارے کیس کی کازلسٹ منسوخ

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں کاہنہ کے علاقے سے چھ سال قبل اغوا ہونے والی خاتون فوزیہ بی بی کی بازیابی سے متعلق کیس کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ چیف جسٹس کی انتظامی امور کی مصروفیات کے باعث ان کی عدالت کے تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سائلہ حمیداں بی بی کی درخواست پر آج سماعت کرنا تھی۔ لیکن چیف جسٹس کی انتظامی امور کی مصروفیات کے باعث ان کی عدالت کے تمام مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ، گزشتہ سماعت پر عدالت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو حکم دیا تھا۔