شہری کو قتل کرنے والے 7 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ کنگن پور نے ایک شخص کو قتل کرنے والے 7 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق بھاگو کے ڈوگراں کے رہائشی مشتاق احمد ولد نذیراحمد نے پولیس تھانہ کنگن پور میں مقدمہ درج کروایا کہ میرا45 سالہ بھائی سردار علی بستی میرے کنگن پور کے قریب جارہا تھا کہ ملزمان عبدالغنی وغیرہ نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔