درخت چوری کرنے پر 5 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں 127 جنوبی میں درخت چوری کرنے پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دو لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے درخت کاٹ کر چوری کیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گشت کے دوران فارسٹ رینجرز نے ملزمان کو درخت کاٹتے ہوئے دیکھ لیا، تاہم فارسٹ ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان کٹی ہوئی لکڑی قریبی ڈیرے پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ سلانوالی میں دو نامزد اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے