کوئٹہ (خصوصی رپورٹبلوچستان کے ضلع کیچ سے ساڑھے 3ماہ قبل اغوا ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی بازیاب ہوگئے، انہیں خصوصی طیارے سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔حنیف نورزئی کی بازیابی کیلئے ڈپٹی کمشنر کیچ اور قبائلی شخصیات کی کوششیں رنگ لائیں اور مسلح افراد نے حنیف نورزئی کو بدھ و جمعرات کی درمیا نی شب رہا کیا۔ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی کو رواں سال 3 جون کوکیچ سے کوئٹہ آتے ہوئے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔