زیارت(آئی این پی ) اغواکاروں کی جانب سے قتل زیارت میں کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی لاشیں تاحال نہ ملیں۔سرکاری ذرائع کے مطاثق اغوا کاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد فضل اور ان کے بیٹے کی لاشیں ہرنائی کے پہاڑی علاقے میں پھینک دی تھیں جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی لاشوں کی تلاش کے لئے مقامی قبائل سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ 10 اگست کو ضلع زیارت کے علاقے زیزری سے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا اور گزشتہ روز اغوا کاروں نے فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کوپہاڑوں میں پھینک دیا۔