اسلام آباد‘تہران ( آن لائن) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور ایرانی وزیر زراعت جہاد غلام رضا نوری قزلجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے جن کے تحت زرعی مصنوعات کی تجارت، بیجوں کی ترقی اور بیماریوں کے خلاف مزاحم فصلوں پر مشترکہ تحقیق کے راستے کھلیں گے۔ وفاقی وزیر جام کمال خان نے ایرانی وزیر زراعت کا شکریہ ادا کیا کہ ایران نے پاکستانی چاول اور گوشت کی درآمد میں اضافہ کیا، جو پاکستان کے زرعی برآمدات کے فروغ کے لیے حوصلہ افزا اقدام ہے