انسانی جانوں کے تحفظ اور خطے کے استحکام کیلئے تمام فریقین کو تحمل کا راستہ اختیار کرنا چاہیے
ویٹی کن سٹی (آئی این پی )پوپ لیو نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں پوپ لیو نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ دونوں ممالک جمعہ کو باضابطہ امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ کشیدگی اور تنازعات کے خاتمے کا باعث بنے گا۔پوپ لیو نے زور دیا کہ جنگ کے بجائے مذاکرات، سفارتکاری اور باہمی احترام ہی مسائل کے پائیدار حل کا راستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے تحفظ اور خطے کے استحکام کے لئے تمام فریقین کو تحمل اور مکالمے کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران انہوں نے مسلسل جنگ بندی، امن مذاکرات اور شہریوں کے تحفظ کی اپیل کی تھی