اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے، امریکی سینیٹر برنی سینڈر

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی سینیٹر برنی سینڈر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ نسل کشی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈر نے بین الاقوامی قانون کے ماہرین انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کی جانب سے سامنے آنے والے شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بلاشبہ غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال میں اسرائیل خود کو حماس کے خلاف صرف اپنا دفاع نہیں کیا، اس کے علاوہ اس نے فلسطینی عوام پر جنگ مسلط کردی ہے